Aaj Logo

شائع 05 مئ 2021 11:00am

قرآن کریم کی سب سے عظمت والی آیت کون سی ہے؟

حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ان کی کنیت ابومنذر سے مخاطب کرتے ہوئے) ان سے فرمایا اے ابو منذر! تم جانتے ہو کہ کتاب اللہ کی کون سی آیت تمہارے پاس سب سے زیادہ عظمت والی ہے؟

میں نے عرض کیا کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو زیادہ علم ہے۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ فرمایا: اے ابو منذر تم جانتے ہو کہ کتاب اللہ کی کون سی آیت تمہارے پاس سب سے زیادہ عظمت والی ہے؟

میں نے عرض کیا: اللہ لا الہ الا ھو الحیی القیوم (یعنی آیۃ الکرسی) تو آپ ﷺ نے میرا سینہ ٹھونکا (گویا اس جواب پر شاباش دی) اور فرمایا: اے ابو منذر! تجھے یہ علم موافق آئے اور مبارک ہو۔

(صحیح مسلم، معارف الحدیث)

Read Comments