Aaj Logo

شائع 12 مئ 2021 07:36pm

کورونا ویکسی نیشن ،30 سال سے زائد عمر والے افراد کی رجسٹریشن

حکومت نے کووڈ 19 ویکسی نیشن 30 سال سے زائد عمر والوں کی بھی رجسٹریشن کا فیصلہ کرلیا۔ 30 سال سے زائد عمر والوں کی رجسٹریشن 16 مئی سے شروع ہوگی، گزشتہ ایک روز میں 1لاکھ 31 ہزار 517 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کی استعداد کار بڑھنے سے ویکسی نیشن کے عمل میں بہتری آ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے، تمام وفاقی یونٹس میں شہریوں کی ویکسینشن ہو رہی ہے،

انھوں نے بتایا کہ 30 سال اور اس سے زائد عمر والوں کی رجسٹریشن 16 مئی سے شروع ہوگی، دوسری جانب این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایک روز میں 1لاکھ 31 ہزار 517 افراد کو ویکسین لگائی گئی، اب تک 38 لاکھ 83 ہزار 884 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

Read Comments