Aaj Logo

شائع 14 مئ 2021 07:04pm

معاشی ترقی کی شرح تین فیصد رہنے کا امکان

رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح تین فیصد رہنے کا امکان ہے ۔

گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کا کہنا ہے کہ معیشت درست سمت میں گامزن ہے، مستقبل میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، آئندہ مالی سال معیشت چار فیصد ترقی کرے گی۔

دنیا کے چیلینجنگ ماحول کے باوجود پاکستان کی معیشت میں آگے بڑھنے کی صلاحیت ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے خلیج ٹائمز کو انٹرویو میں بتایا کہ پاکستانی معیشت بلند شرح سے ترقی کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح تین فیصد اور آئندہ سال چار فیصد رہنے کا امکان ہے۔

انھوں نے کہا کہ کورونا کے باوجود رواں سال معاشی اشارے مضبوط ہیں۔

ڈاکٹر باقر نے کہا کہ معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور آنے والے سالوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، پاکستان ان چند ممالک میں سے ایک ہے جس نے کوویڈ چیلنج اور عالمی معاشی سست روی کے باوجود مالی خسارے میں کمی کی۔

Read Comments