Aaj Logo

شائع 21 مئ 2021 08:07pm

ملکی جی ڈی پی 4 فیصد رہنے کا امکان

وزیرتوانائی حماد اظہر نے خوشخبری سنائی ہے کہ نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے رواں مالی سال کی جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ چار فیصد کے کے قریب لگایا ہے جو کہ معیشت کی شاندار بحالی کی اعلیٰ مثال ہے۔

ٹویٹ میں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے رواں مالی سال کی جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ 4٪ کے قریب لگایا۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ یہ تخمینہ شاندار بحالی کی اعلیٰ مثال ہے،

حماد اظہر نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ زرمبادلہ ذخائر میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ بھی سرپلس میں ہے، انشاءاللہ مستقبل میں معاشی ترقی کی رفتار میں مزید اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان بالاکوٹ پن بجلی منصوبے کے معاہدے پر دستخط کردیئے گئے۔ اے ڈی بی بالاکوٹ پن بجلی منصوبے کے لئے 30 کروڑ ڈالرفراہم کرے گا۔

وزارت اقتصادی امور سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان بالاکوٹ پن بجلی منصوبے کے معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔

معاہدے کے تحت اے ڈی بی بالاکوٹ پن بجلی منصوبے کے لئے 30 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔

وفاقی وزیر عمر ایوب اور خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی نے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شركت کی۔پن بجلی گھر ضلع مانسہرہ میں دریائے کنہار پر تعمیر کیا جائے گا۔

Read Comments