Aaj Logo

شائع 07 جون 2021 10:38pm

سعودی عرب : بین الاقوامی عقاب میلا شروع

سعودی عرب میں بین الاقوامی عقاب میلہ شروع ہوگیا ہے جس میں عرب ممالک کے عقابوں کی مختلف قسموں کی افزائش کے علاوہ ان کی خرید و فروخت بھی کی جا رہی ہے۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں عقاب میلے میں سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک کے عقابوں کو لایا گیا ہے مختلف قسموں کے عقاب لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں

سعودی فالکن کلب کا کہنا ہے کہ اس میلے کی کی بدولت پورے علاقے میں عقابوں کی بہترین نسلوں کی افزائش کا رجحان فروغ پائے گا۔ اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ سعودی عرب سمیت خطے کے دیگر ملکوں میں فالکن پالنے سے متعلق بین الاقوامی تجربات بھی حاصل ہوں گے۔

سعودی فالکن کلب نے اکتوبر 2020 کے دوران عقابوں کی خصوصی نیلامی کا پروگرام پیش کیا تھا جو بے حد کامیاب ثابت ہوا ۔ اس میں 102 فالکنز 10 ملین ریال میں فروخت ہوئے تھے۔ یہاں دنیا کا سب سے قیمتی عقاب ساڑھے لاکھ ریال میں فروخت ہوا تھا۔

Read Comments