Aaj Logo

شائع 23 جولائ 2021 10:56pm

نور مقدم قتل کیس،جسم پر چاقو کے زخم کے نشانات

نورمقدم کو قتل سے پہلے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ،جسم پرمتعدد جگہوں پرچاقوکے گہرے زخم ہیں ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے ۔ معاون خصوصی شہبازگل کی سابق سفیرکے گھرآمد ہوئی ہے اور انہوں نے اہلخانہ کوانصاف فراہمی انصاف کی یقین دہانی کرائی ۔

اسلام آباد میں قتل کی جانے والی نورمقدم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کوموصول ہوگئی ۔ مقتولہ کے جسم پرتشدد کے متعدد نشانات پائے گئے ۔ نورمقدم کے جسم پرمتعدد جگہوں پرچاقوکے گہرے زخم ہیں ۔ موت کی وجہ دماغ کوآکسیجن سپلائی کی بندش ہے ۔

معاون خصوصی شہبازگل نے اسلام آباد میں قتل ہونے والی نورمقدم کے گھرجا کراہلخانہ سے ملاقات دلی تعزیت کا اظہارکیا ۔ مقتولہ کیلئے دعائے مغفرت بھی کی ۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا مقتولہ کے والد شوکت نے دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔ وزیراعظم نے اس واقعہ کا نوٹس لیا ہے ۔ متاثرہ فیملی کو انصاف دلوائیں گے ملزم کا نام بلیک لسٹ اور ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے کام ہورہا ہے ۔

مقتولہ کے والد نے کہا کہ میری بیٹی ایک معصوم بچی تھی ۔ ملزم کوپکڑنے والی میڈیکل ٹیم کے ایک ممبرکوگولی ماری گئی ۔ملزم پاگل نہیں ہے ۔

مقتولہ کے والد نے کہا کہ انصاف کیلئے ہرفورم پرآوازاٹھاؤں گا ۔

Read Comments