Aaj Logo

شائع 26 جولائ 2021 07:45pm

ای سی پی : سیاسی جماعتوں سے سالانہ گوشوارے طلب

الیکشن کمیشن نے تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں سے سالانہ گوشوارے طلب کرلئے۔

جاری مراسلے میں کہا گیا ہے سیاسی جماعتیں 29 اگست تک گوشواروں کی تفصیلات جمع کرائیں ۔

الیکشن کمیشن نے تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں سے سالانہ گوشوارے طلب کرلئے اورتمام سیاسی جماعتوں کو یادہانی کا مراسلہ ارسال کردیا ۔

جاری مراسلے میں کہا گیا ہے تمام سیاسی جماعتیں مالی سال 2020-21 کے آڈیٹرسے تصدیق شدہ گوشوارے جمع کرائیں ۔

سیاسی جماعتیں 29 اگست تک گوشواروں کی تفصیلات جمع کرائیں ۔ الیکشن کمیشن کے مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنی آمدنی اخراجات اور واجبات کی تفصیلات بھی جمع کرائیں ۔ سیاسی جماعتوں کےسربراہان کو ممنوعہ فنڈنگ نہ لینے کا بیان حلفی جمع کرانے کا بھی حکم دیا گیا ہے ۔

Read Comments