Aaj Logo

شائع 28 جولائ 2021 12:46am

سندھ ہائیکورٹ: آمدن سے زائد اثاثہ جات،خورشید شاہ کی ضمانت مسترد

سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پھر مسترد کردی ہے۔

عدالت عالیہ نے اپنے مختصر حکم نامے میں یہ بھی کہا کہ ماتحت عدالت ریفرنس کا فیصلہ جلد کرے۔ دو رکنی بنچ نے دلائل مکمل ہونے پر بارہ جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا.

ٹرائل کورٹ میں44میں سےصرف3گواہوں کابیان ریکارڈہوا ہے، پراسیکیوٹر نیب کے مطابق ملزم کےتاخیری حربوں سےمقدمہ التواکاشکارہوا۔

اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر ترین رہنما خورشید شاہ نے سپریم کورٹ سے اپنی درخواست ضمانت واپس لے لی تھی۔.

سپریم کورٹ نے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر نمٹادی جس کے بعد خورشید شاہ نے یہ درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی تھی۔

نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔

نیب ریفرنس میں خورشید شاہ کی چھ سوایکڑ زرعی زمین، پلاٹس، بنگلے اور بینک بیلنس بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Read Comments