Aaj Logo

شائع 30 جولائ 2021 08:04pm

' الیکشن اصلاحات کیلئے اتفاق رائے ضروری ہے'

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ کی تجویز بدنیتی پر مبنی ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کیخلاف دھاندلی ہوئی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ الیکشن اصلاحات کیلئے اتفاق رائے بہت ضروری ہے، تاہم وفاق نے الیکشن کمیشن پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی۔

بلاول کا کہنا تھا کہ اللیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تجویز کو اہمیت نہیں دیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا دھاندلی کا طریقہ کار ایم کیو ایم جیسا ہے۔

بلاول نے مزید کہا کہ اگر حکومتی کارروائیاں نہ رکیں تو سب کشمیر جائیں گے،کسی کو اپنے کارکنوں کی گرفتاری کی اجازت نہیں دیں گے۔

Read Comments