Aaj Logo

شائع 14 اگست 2021 11:38pm

'صنعتی نظام میں خامیوں کو دور کرنا ہوگا'

صوبائی وزیراطلاعات سندھ سعیدغنی نے کہاہےکہ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ صوبے میں صنعتی ترقی ہواورنظام میں موجودخامیوں کودورکرناہوگا۔

کورنگی میں صنعتکاروں کی ایسوسی ایشن کاٹی میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات سندھ سعیدغنی کاکہناتھاکہ وہ صنعتی ترق کے قائل ہیں تاکہ لوگوں کوروزگارملے ۔

صوبائی وزیرنےخدشات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ افغانستان کی صورتحال کے اثرات پاکستان پرپڑسکتے ہیں۔

اس موقعے پر کاٹی کے صدرسلیم الزماں کاکہناتھاکہ ملک کی ترقی کے لیئے تعلیم اورصنعتی انقلاب لانے پرتوجہ دینی ہوگی۔

کاٹی میں صوبائی وزیرسعیدغنی نے صدرکاٹی اورصنعتکاروں کے ہمراہ پرچم کشائی کی اورجشن یوم آذادی کاکیک کاٹا۔

Read Comments