Aaj Logo

شائع 17 اگست 2021 12:52pm

دنیا کی سب سے تیز گولی فائر کرنے والی بندوق

ایک سیکنڈ میں دو سو فٹ تک گولیاں فائر کرنے کی صلاحیت سے لیس دنیا کی سب سے تیز فائر کرنے والی گن تیار کر لی گئی ہے۔

آرک فلیش لیب کی تیار کردہ اس گن کی خاصیت ہے کہ یہ برقی مقناطیسی قوت سے گولی کو آگے پھینکتی ہے، اس کا پہلا ماڈل "جی آر ون اینول" 3375 ڈالرز ( تقریباً پانچ لاکھ 23 ہزار پاکستانی روپے) میں فروخت کیا جائے گا۔

اس گن کا وزن تقریباً 20 پونڈ ہے جس میں بیٹری لگی ہے، اس کا چارجر الگ سے خریدنا ہوگا۔

یہ ایک سیمی آٹومیٹک گن ہے جسے دنیا کی پہلی دستی گن بھی کہا جا رہا ہے، جو کوائل کی وجہ سے برقی مقناطیسی قوت سے چلتی ہے۔

Read Comments