Aaj Logo

شائع 10 ستمبر 2021 08:48pm

امریکی کرکٹر جسکرن ملہوترا کے چھ گیندوں پر چھ چھکے

امریکی کرکٹر جسکرن ملہوترا نے بڑا کارنامہ کردکھایا ہے اور پاپوا نیوگنی کیخلاف ون ڈے انٹرنیشنل میں آخری اوور میں چھ چھکے جڑ دئیے۔

جسکرن یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے امریکی کرکٹر بن گئے، جسکرن نے ایک سو چوبیس گیندوں پر ایک سو تھہتر رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔

وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچری بنانے والے پہلے امریکی کرکٹرہیں، جسکرن ملہوترا سے قبل یووراج سنگھ، ہرشل گبز اورکیرون پولارڈ انٹرنیشنل کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دےچکےہیں۔

Read Comments