Aaj Logo

شائع 10 ستمبر 2021 08:50pm

یو ایس اوپن: ویمنزسنگلز، پہلی بار فائنل میں دو نوجوان کھلاڑی

انیس سوننانوے کے بعد یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنزسنگلز فائنل پہلی بار دونوجوان کھلاڑیوں کےدرمیان کھیلا جائے گا۔

برطانیہ کی اٹھارہ سالہ کھلاڑی ایما راڈو کانو اور کینیڈا کی انیس سالہ لیلیٰ فرنانڈز حریفوں کوشکست دے کرفائنل میں پہنچ گئیں۔

ڈیبیو گرل برطانیہ کی ایما راڈوکانوکا کارنامہ، گرینڈ سلم فائنل میں پہنچنے والی پہلی کوالیفائر کھلاڑی بن گئیں۔

اٹھارہ سالہ ایما نے سیمی فائنل میں یونان کی ماریہ سکاری کو چھ ایک اورچھ چار سے حیران کن شکست دی۔

ایما چوالیس سال بعد کسی بڑے ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی برطانوی خاتون کھلاڑی ہیں، فائنل میں ان کا مقابلہ کینیڈا کی انیس سالہ کھلاڑی لیلھا فرنانڈزسے ہوگا

فرنانڈز نے سیمی فائنل میں سیکنڈ سیڈ بیلاروس کی آریانا سبالینکا کوسات چھ ، چار چھ اور چھ چار سے اپ سیٹ شکست دی۔

Read Comments