Aaj Logo

شائع 17 ستمبر 2021 07:16pm

'حکومت نے غربت نہیں غریب کو مٹانے کی ٹھان لی'

صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے پیٹرول اور ڈالر کی قیمتیں انتہا کو چھوچکی ہیں۔ حکومت نے غربت نہیں غریب کو مٹانے کی ٹھان لی ہے۔ میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے بنائے جانے والےقوانین ملک کے لئے خطرناک ہیں ۔

سندھ ذسمبلی میڈیا کارنر پر صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی آمد ہوئی اور وہاں پر انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ، وہ بولے۔ پیٹرول اور ڈالر کی قیمتیں انتہا کو چھوچکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا نیا طوفان آنے والا ہے۔حکومت نے غریب کو مٹانے کی ٹھان لی ہے۔

ناصر شاہ نے مزید کہا کہ یہ میڈیا کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے قوانین بنارہے ہیں جو ملک کے لئے خطرناک ہے۔

پی ڈی ایم کے حوالے سے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ پی ٹی آئی کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں۔جبکہ سندھ میں پی ٹی آئی کے اتحادی بنےہوئے ہیں۔

Read Comments