Aaj Logo

شائع 20 ستمبر 2021 07:53pm

نان فائلرز تاجروں کے بلوں پر ایڈوانس انکم ٹیکس، تاجروں کی تنقید

صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نان فائلز پرعائد بجلی کے بلوں پر پانچ سے پنتیس فیصد تک ایڈوانس انکم ٹیکس کو لاہور کےتاجروں نے مسترد کردیا۔

نان فائلرز تاجر کے 10ہزار روپے تک کے بجلی بلوں پرایڈیشنل ٹیکس لاگو ہوگا۔

آرڈیننس کے تحت نان فائلرز پروفیشنلز کے لیے بجلی کے بل کی مختلف سلیب پر 35 فیصد تک ٹیکس عائد کیا جائےگا۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ ریاست کا کام عوام کوسہولیات فراہم کرنا ہے سہولیات چھیننا نہیں۔

آرڈیننس کے تحت ایف بی آر کو نادرا ڈیٹا تک رسائی حاصل ہو گی جبکہ ایف بی آر کے پاس نان فائلر کے موبائل فون اور یوٹیلیٹی کنیکشن منقطع کرنے کا بھی اختیار بھی ہوگا۔

Read Comments