Aaj Logo

شائع 28 ستمبر 2021 09:00pm

محمد حفیظ ڈینگی وائرس کا شکار

قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے۔

راولپنڈی میں فوڈ پوائزنگ کے باعث نیشنل ٹی ٹوئںٹی کپ ادھورا چھوڑ کر لاہور گھر آئے تھے، جہاں ٹیسٹ کرانے پر حفیظ میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی۔

محمد حفیظ کی طبیعت اب بہتر ہورہی ہے۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی 20کپ سے دستبردار ہو گئے۔

محمد حفیظ نے نیشنل ٹی 20 کپ میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم میں شامل تھے تاہم اب اطلاعات ہیں کہ محمد حفیظ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد حفیظ کو فوڈ پوائزننگ کے باعث پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹورنامنٹ چھوڑنا پڑا اور آل راؤنڈر اسلام آباد سے لاہور کیلئےروانہ ہو گئے ہیں جہاں آج ان کے بلڈ ٹیسٹ متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق محمد حفیظ سینٹرل پنجاب کو لاہور میں کھیلے جانے والے میچوں میں جوائن کریں گے۔

Read Comments