Aaj Logo

شائع 05 اکتوبر 2021 09:09pm

پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد مستعفی

پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلی اور استعفوں کا سلسلہ جاری ہے. پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد مستعفی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق بابر حامد نے استعفیٰ چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کو بھجوا دیا ہے۔ پاک نیوزی لینڈ سیریز میں ڈی آر ایس نہ ہونے کے معاملے میں بابر حامد کو مرکزی کردار قرار دیا جارہا تھا۔

ڈی آر ایس کی غفلت پر چیئرمین رمیز راجہ نے شدید ناراضگی کا اظہار کرکے انکوائری شروع کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ جس کی بنا پر بابر حامد گزشتہ کئی دنوں سے دفتر نہیں آرہے تھے۔

بابر حامد کی تقرری سابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے جون 2019 میں کی تھی۔

Read Comments