Aaj Logo

شائع 08 اکتوبر 2021 12:33am

شوکت ترین کو مشیر خزانہ بنانے کا فیصلہ

دس اکتوبرکےبعدوزیرخزانہ شوکت ترین وزیر خزانہ نہیں رہینگے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے شوکت ترین کو مشیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق شوکت ترین کو سینٹر منتخب کروانے کیلئے مشاورت جاری ہے۔

حکومت اسحاق ڈارکی نشست پرسینیٹرمنتخب کرانےکی خواہشمند ہے تاہم قانونی پچیدگیوں کےباعث خیبر پختونخواسےسینیٹربنائےجانےکاامکان ہے۔

آج نیوزسےگفتگومیں وزیرخزانہ کی سینیٹربنانےکےفیصلے کی تصدیق کی ہے ۔ شوکت ترین کا کہناہے کہ کہاں سےاورکیسےسینیٹرمنتخب کراناہےفیصلہ حکومت نے کرناہے۔

Read Comments