Aaj Logo

شائع 12 اکتوبر 2021 12:57am

ای سی سی : پاک عرب اورفوجی فرٹیلائزر بن قاسم پلانٹس کو گیس کی فراہمی کی سمری منظور

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاک عرب اورفوجی فرٹیلائزر بن قاسم پلانٹس کو گیس کی فراہمی کی سمری منظور کر لی ۔ تاہم ای سی سی نے ٹیکسٹائل اینڈ ایپرل پالیسی 2020-25ء کی سمری موخرکردی ۔

وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا ۔ وفاقی وزراء، معاونین خصوصی، مشیروں اور دیگر اعلی حکام اجلاس میں شریک ہوئے ۔

اعلامیے کے مطابق پاک عرب اور فوجی فرٹیلائزر بن قاسم پلانٹس کو گیس کی فراہمی کی سمری منظورکی گئی ۔ پاک عرب کو 58 ایم ایم سی ایف ڈی اور فوجی فرٹیلائزر کو 63 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دی جائے گی، دونوں پلانٹس ربیع سیزن کیلئے کھاد کی طلب پوری کرنے کیلئے پیداوار یقینی بنائیں گے، مقامی سطح پر یوریا کھاد کی دستیابی سے قیمتوں پر نمایاں اثرات مرتب ہوں گے ۔

ای سی سی نے پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کیلئے 2 ارب روپے سنگل لائن بجٹ کی منظوری دیدی۔

کمیٹی نے پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے تحت کیش انعامات کیلئے 4 ارب روپے کی منظوری بھی دیدی ۔ ای سی سی نے ٹیکسٹائل اینڈ ایپرل پالیسی 2020-25ء کی سمری موخر کردی گئی۔

اجلاس میں پالیسی پر مزید غور اور تبادلہ خیال کیلئے مختلف وزارتوں پر مشتمل سب کمیٹی تشکیل ددی گئی، ای سی سی نےٹیکسٹائل اینڈ ایپرل پالیسی پر چند ہفتوں میں پالیسی پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

Read Comments