Aaj Logo

شائع 14 اکتوبر 2021 07:49pm

'حکومت اور فوج میں کسی قسم کی کوئی غلط فہمی نہیں '

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت اور فوج میں کسی قسم کی کوئی غلط فہمی نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ہے ۔ اجلاس میں وزیراعظم نے موجودہ صورتحال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا ۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت اور فوج میں کسی قسم کی کوئی غلط فہمی نہیں ہے، عسکری قیادت سے میرے سے زیادہ بہتر تعلقات کسی کے نہیں، ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میں تکنیکی خامی تھی جو ٹھیک ہو جائے گی ۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ حکومت اور فوج میں کسی قسم کی کوئی غلط فہمی نہیں ہے، عسکری قیادت سے میرے سے زیادہ بہتر تعلقات کسی کے نہیں، ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میں تکنیکی خامی تھی جو ٹھیک ہو جائے گی،بطور وزیراعظم میرے اور آرمی چیف کے تعلقات مثالی ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہماری 3 گھنٹے طویل ملاقات ہوئی، اپنا اپنا نقطہ نظر کا تبادلہ کیا۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں افغانستان کے معاملے پر بھی گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی پہلی کوشش ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران پیدا نہ ہو، افغانستان کے استحکام ہوگا تو پاکستان میں بھی امن ہوگا، اجلاس میں ہندو ارکان اسمبلی لال چند ملحی نے مذہب کی جبری تبدیلی سے متعلق بل مسترد ہونے کا شکوہ کرتے ہوے کہا کہ مذہب کی جبری تبدیلی کو روکنے کے لیے قانون سازی کی اشد ضرورت ہے۔

اس پر وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کے لیے سب سے زیادہ اقدامات کیے ہیں، مذہب کی جبری تبدیلی کے خلاف بل میں کچھ مسائل ہیں، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے، میں خود یہ سارا معاملہ دیکھ رہا ہوں ۔

Read Comments