Aaj Logo

شائع 16 اکتوبر 2021 08:06pm

'حکومت مہنگائی کو دیرپا بنیادوں پر قابو کرنے کی کوشش کررہی ہے'

وزیر مملکت برائےاطلاعات ونشریات فر خ حبیب نےکہتےہیں حکومت بھرپور کوشش کررہی ہے کہ ڈیوٹیز اور دیگر ٹیکسوں میں کمی کرکے عالمی سطح پر ہونے والی مہنگائی کا اثر غریب عوام پر کم سے کم ڈالا جائے۔

ہفتے کےروز فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اچانک 35 ڈالر سے 85 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہیں اور تیسری د نیا کے ممالک کی معیشت کےلئے یہ اضافہ برداشت کرنا ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کو دیرپا بنیادوں پر قابو کرنے کی کوشش کررہی ہے اور اس حوالے سے طویل مدتی پالیسیوں پر عمل کیا جارہا ہے۔

اطلاعات کےوزیرمملکت نے کہا کہ حکومت آئندہ ماہ سے راشن کارڈز کی صورت میں ایک کروڑ بیس غریب خاندانوں کو احساس کارڈ جاری کرے گی اور کارڈ کے حامل افراد کو آٹا، چینی، دال اور گھی پر براہ راست سبسڈی دی جائے گی۔

انہوں نے کہا صنعتوں کےلئے سازگار حکومتی پالیسیوں کے باعث پیداوار میں اضافہ ہوا جبکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments