Aaj Logo

شائع 20 اکتوبر 2021 07:48pm

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ، نمیبیا نے پہلی کامیابی حاصل کرلی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے راؤنڈ ون میں نمیبیا نے پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ ابوظہبی میں نیدرلینڈز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ساتواں معرکہ ہوا ہے اور ڈیوڈ ویزے نے کمال کردکھایا۔اور نمیبیا کو ورلڈکپ میں پہلی فتح دلادی۔

ابوظبی میں نیدرلینڈز کی پہلے باری آئی۔میکس او دووڈ نے ستر رنز داغ دیئے۔

ایکرمین نے پینتیس رنز کا حصہ ڈالا۔ ٹوٹل چار وکٹوں پر ایک سو چونسٹھ بن گیا۔

تعاقب میں نمیبیا کا ٹاپ آرڈر لڑکھڑایا۔کپتان ایرسمس نے بتیس رنز اسکورکیے۔

ڈیوڈ ویزے نے بولرزکی جم کردھلائی کردی۔چالیس گیندوں پرچھیاسٹھ رنز کی اننگز کھیلی۔نمیبیا نے مطلوبہ ہدف انیسویں اوور میں پورا کیا۔

Read Comments