Aaj Logo

شائع 25 اکتوبر 2021 07:33pm

'حالات جس طرف جارہے ہیں عمران خان کو بھاگنے تک کی جگہ نہیں ملے گی'

معروف گلوکار اور برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ڈرپوک انسان ہیں ایک ادارے کے پیچھے چھپے ہوئی ہیں، انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ملک تیزی سے خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ملک بدترین بحرانوں کی زد میں ہے ۔

کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کے دوران جواد احمد نے کہا کہ ملک میں بے غیرتی اور خوشامد کا ماحول ہے، سرمایہ دار اور جاگیردار خود کچھ نہیں کرتے۔

جواد احمد نے کہا کہ پاکستان میں سیاست کرنا آسان نہیں, زرداری، نواز شریف اور عمران خان کو قریب سے دیکھا ہے، وزیر اعظم بننا عمران خان کی خواہش تھی۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے وزیر اعظم کے بچے بھی لندن میں رہتے ہیں، سارے مافیاز پارلیمان میں بیٹھے ہیں۔

سربراہ برابری پارٹی نےکہا کہ حالات جس طرف جارہے ہیں عمران خان کو بھاگنے تک کی جگہ نہیں ملے گی۔ جب تک ملک میں برابری اور مساوات قائم نہیں ہوتی کسی بھی تبدیلی دعویٰ جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ۔

Read Comments