Aaj Logo

شائع 20 نومبر 2021 11:10pm

جونئیر ہاکی ورلڈکپ، پاکستانی ٹیم کی بھارت آمد

جونئیر ہاکی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم بھارت پہنچ گئی۔

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر آفتاب حسن خان نے قومی اسکواڈ کا استقبال کیا۔

پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے قومی ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔

قومی ٹیم آج شام بھونیشور پہنچے گی۔ جہاں جونئیر ہاکی ورلڈکپ کا میلہ چوبیس نومبر سے سجے گا۔

افتتاحی روز قومی ٹیم اپنا پہلا میچ جرمنی سے کھیلے گی۔

Read Comments