Aaj Logo

اپ ڈیٹ 24 نومبر 2021 11:35pm

پیٹرولیم ڈیلرز کا ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

پیٹرولیم ڈیلرزنےکل سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے تین سال سے مارجن بڑھانے کا وعدہ پورا نہیں کیا، کل سے ملک بھر میں پٹرول پمپ بند رہیں گے۔

پیٹرولیم ڈیلرز نے کل سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کل سے ملک بھر میں پٹرول پمپ بند رہیں گے۔

پیٹرولیم ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کیلئے کمیٹی تشکیل

پہلے نومبر کے آغاز میں پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ حکومت نے تین سال سے مارجن بڑھانے کا وعدہ پورا نہیں کیا۔

تاہم حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کے معاملات طے پا گئے تھے ۔اور حکومت نے ڈیلرز مارجن بڑھانے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی تھی۔

پانچ نومبر کی ہڑتال کی کال بھی ڈیلرز نے واپس لیتے ہوئے، ساتھ یہ بھی دھمکی دیدی کہ وعدوں پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں بیس نومبر سے دوبارہ ہڑتال کردینگے۔

وزارت پیٹرولیم میں چھ گھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکرات میں حکومت کی طرف سے وزیر پیٹرولیم حماد اظہر،سیکرٹری پیٹرولیم ،ڈی جی آئل،چیئرمین اوگرا نے شرکت کی۔

حکومتی ٹیم نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد سے تفصیلی مذاکرات کیے،جس میں حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے چھ فیصد تک ڈیلرز مارجن بڑھانے پر رضا مند ہوگئی تھی۔ اورڈیلرز مارجن بڑھانے کے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے سیکرٹری پیٹرولیم کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی تھی۔

Read Comments