Aaj Logo

شائع 25 نومبر 2021 09:34pm

کسان بھی حکومت کیخلاف سڑکوں پر آنے کیلئے تیار

کسان اتحاد نے 20 دسمبر سے لاہور میں احتجاج کا اعلان کردیا، احتجاجی ٹریکٹر مارچ اسلام آباد جائے گا،مطالبات کی منظوری تک شہر اقتدار میں دھرنا دینگے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کسان اتحاد کے رہنماؤں نےکہا ہے کہ کھاد، بیج،زرعی ادویات کئی گنا مہنگی ہو گئی ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ کسان خودکشیوں پر مجبور ہورہے ہیں،چوہدری خالد نے کہا کہ سترہ دسمبر کوکوئٹہ میں وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات کے بعد 20 دسمبر سے لاہور سے احتجاج شروع کریں گے، ٹریکٹرز مارچ لاہور سے اسلام آباد آئے گا ۔ اور پھر مطالبات کی منظوری تک دھرنا دینگے ۔

صدرکسان اتحاد عمیر چوہدری نے وزیراطلاعات فواد چوہدری پر دروغ گوئی کا الزام لگا دیا ۔

کسان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم چیف جسٹس اور آرمی چیف کے پاس بھی جائیں گے لیکن پی ڈی ایم جیسے کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے، جب تک زراعت ترقی نہیں کرے گی ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔

Read Comments