Aaj Logo

شائع 26 نومبر 2021 11:46pm

'گیس کی فراہمی کا مسلئہ وفاق کے ساتھ اٹھایا جائے گا'

وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ قدرتی گیس سے محروم اضلاع کو گیس کی فراہمی کا مسلئہ وفاق کے ساتھ اٹھایا جائے گا، نوجوانوں کو تعلیم و ہنر کے زریعہ باعزت روزگار کے قابل بنانا حکومت ک اعزم ہے۔

ہرنائی میرزلزلہ متاثرین کو امدادی چیک دینے کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے زیر اہتمام منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان قدوس بزنجو نے کہا کہ ہرنائی کے زلزلہ سے متاثرہ عوام کی مکمل بحالی ہر صورت یقینی بنائی جائیگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہرنائی کے عوام کے ساتھ ہیں اور انکے مسائل حل کرینگے۔ وزیراعلئ نے اس موقع پر ہرنائی کے لئے ریذیڈینشل کالج کے قیام،سب تحصیل سپن تنگی کے قیام گزشتہ دنوں ہرنائی میں شہید کیۓ جانے والے 3 کانکنوں کے لواحقین کے لئے دس دس لاکھ روپے کی امداد اور ہرنائی کے بچوں کے لیۓ تعلیمی وظائف کا اعلان کیا۔

وزیراعلی نے مزید کہا کہ بی اے پی صیح معنوں میں ایک عوامی جماعت ہے، جسکی جڑیں عوام میں ہیں پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ کے لیۓ کارکنوں کو انکا جائز مقام دیکر انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

قبل ازیں وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو نے 7اکتوبر کو ہرنائی میں زلزلے میں جاں بحق ہونے والے سترہ افراد کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کیے۔

انہوں نے زلزلے میں جاں بحق افراد میں فی کس پانچ لاکھ روپے شدید 30زخمیوں میں ہر ایک زخمی دولاکھ روپے کے چیک تقسیم دئے گئے۔

Read Comments