Aaj Logo

شائع 29 نومبر 2021 08:33pm

معروف صحافی ضیاء الدین اسلام آباد میں سپرد خاک

سابق ایڈیٹر معروف صحافی ضیاء الدین کو اسلام آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔ وہ آج صبح مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے ۔

سابق ایڈیٹر معروف صحافی ضیاء الدین کی نماز جنازہ میڈیا ٹاؤن اسلام آباد میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ کے علاوہ صحافیوں ۔ وکلاء ۔ سول سوسائٹی کے نمائندوں اور مرحوم کے عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔

معروف صحافی ضیاء الدین پیر کی صبح مختصر علالت کے باعث انتقال کر گئے تھے ۔

ضیاء الدین کے انتقال پر ملک بھر کی صحافتی برادری نے آزادی اظہار رائے اور صحافت کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو سراہا ہے ۔

Read Comments