Aaj Logo

شائع 29 نومبر 2021 11:29pm

چاول کی پیداوار، قومی سطح پر مانٹیرنگ کمیٹی کی تجویز

وفاقی وزیر فخر امام نے چاول کی بہتر پیداوار کے لیے قومی سطح پر مانٹیرنگ کمیٹی قائم کرنے کی تجویز دیدی ۔

وہ کہتے ہیں چاول کی ایکسپورٹ سے 4.75 ارب ڈالر کا ریونیو آئیگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوے وفاقی وزیرفوڈ سیکورٹی فخر امام نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس مرتبہ چاول کی پیداوار اچھی ہوئی ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال پیداوار اٹھ اعشاریہ چار ملین ٹن تھی ، اکتیس لاکھ ٹن ایکسپورٹ ہوئی جب کہ سٹاک میں گیارہ اعشاریہ پانچ ملین ٹن ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ اوررواں سال کے ایکسپورٹ سے 4.75 ارب ڈالر کا ریونیو آئیگا۔ چین، کینیا، یو اے ای، افغانستان اور سعودی عرب میں گزشتہ پانچ سالوں میں زیادہ ایکسپورٹ ہوئی، چین، افریقہ اور دیگر ممالک میں چاول کی ایکسپورٹ کا بہت پوٹینشل ہے۔

انہوں نے تجویز دی کہ قومی سطح پر اس کی مانیٹرنگ کیلئے کمیٹی قائم کی جائے۔

Read Comments