Aaj Logo

شائع 30 نومبر 2021 10:46pm

خیبرپختونخوا: بلدیاتی الیکشن ، امیدواروں کیلئے پی ٹی آئی مشکلات سے دوچار

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئےامیدواروں کیلئے پاکستان تحریک انصاف کو مشکلات کا سامناہے اور مردان میں کوئی بھی امیدوار سامنے نہ آنے پر رکن صوبائی اسمبلی ملک شوکت علی برہم ہوگئے ہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی ٹکٹ سے انکار کرنے والے بزدل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پی ٹی آئی پر مشکل وقت ہے تو پارٹی کارکن پارٹی ٹکٹ سے بھاگ رہے ہیں۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پرہوں گے۔ سپریم کورٹ نے الیکشن ‏شیڈول میں تبدیلی کےلیے صوبائی حکومت کی درخواست مسترد کردی۔

جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل ‏پرسماعت کی۔

سماعت میں ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے موقف اپنایاکہ صرف انتخابات نہیں، صحیح معنوں ‏میں نمائندگی کی ضرورت ہے۔

سماعت جسٹس عمرعطا ‏بندیال نےریمارکس دیےکہ ملک میں جمہوریت کو تقویت دینے کیلئے سیاسی جماعتوں کو ‏مضبوط کرنا ضروری ہے، سیاسی جماعتوں کو سیاسی عمل سے نہیں نکالا جاسکتا۔

جسٹس منصورعلی شاہ نے ریمارکس دیے ‏کہ کوئی بھی سیاسی جماعت عدالت میں نہیں آئی، سیاسی جماعتوں کوآکرکہنا چاہیے کہ ‏ہائیکورٹ کے فیصلے سے نقصان ہورہا ہے۔

Read Comments