Aaj Logo

شائع 02 دسمبر 2021 11:04pm

ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز،پاکستان کرکٹ اسکواڈ کا اعلان

ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے پندرہ جبکہ ون ڈے سیریزکیلئے سترہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

سابق کپتان سرفرازاحمد اورعماد وسیم کا نام دونوں اسکواڈ میں شامل نہیں،

فاسٹ بولرحسن علی کو ان کی مشاورت سے ریسٹ دیا گیا ہے، پاکستان اورویسٹ انڈیز کےدرمیان تین ون ڈے اورتین ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریزتیرہ سے بائیس دسمبرتک کراچی میں کھیلی جائے گی۔

ٹی20سیریزکیلئے 15رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا۔ پی سی بی کے مطابق ون ڈے سیریزکیلئے 17 کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے۔

ویسٹ انڈیزکیخلاف 3ٹی ٹوئنٹی اور3 ون ڈےکی سیریزکراچی میں ہوگی۔

Read Comments