Aaj Logo

اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2021 08:26pm

'پاکستان آج عالمی گداگر بن گیا '

لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ملک کو بچانے کیلئے کردار ادا کررہی ہے۔ پاکستان کی معاشی خودمختاری کو سرنڈر کردیا گیا۔ پاکستان آج عالمی گداگر بن گیا ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ تمام جمہوری پسند قوتوں کو پاکستان کو بچانے کیلئے کوشش کرنا ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی خودمختاری کو سرنڈر کردیا گیا، آئی ایم ایف اور ایک برادر ملک سے قرض لینے کیلئے پاکستان کو سرنڈر کیا۔

احسن اقبال کا مزید کہناتھا کہ نالائقی کا تجربہ کر کے ملک کی اینٹ سے اینٹ بجادی گئی، پاکستان آج عالمی گداگر بن گیا ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ سفارتخانے ٹوئٹ کررہے ہیں کہ 3 ماہ کی تنخواہ نہیں ملی، اس معاملے کی ہم تحقیقات کریں گے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ اگر سفارتخانوں کو تنخواہ نہ ملی تو اسکا مطلب ہے ملک ڈیفالٹ کرگیا، پاکستان کے حالات غیرمعمولی ہیں، معیشت کا جہاز نہیں اڑ رہا تو کیبن کریو نہیں بلکہ پائلٹ کو بدلنا ضروری ہے۔

Read Comments