Aaj Logo

شائع 04 دسمبر 2021 06:38pm

حکومت کا چیئرمین نیب کی تعیناتی کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت قانون پیر تک سمری تیار کر کے صدر مملکت کو بھجوائے گی، نئے قانون کے تحت صدر مملکت وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کو احکامات جاری کیے، وفاقی وزیر قانون کی ہدایت پر وزارت قانون نے سمری پر کام شروع کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری تیار کرنے کے بعد صدر عارف علوی کو ارسال کی جائے گی، سمری کی روشنی میں صدر مملکت سپریم کورٹ کے آرڈر 2011 ء کے تحت تحریری مشاورت کریں گے، رولز آف بزنس کے مطابق نیب وزارت قانون کے ماتحت ہے۔

فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ وزارت قانون اس حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔

Read Comments