Aaj Logo

شائع 07 دسمبر 2021 08:22pm

ملک میں ادویات کی قلت کا خدشہ، ٹیکس نہ لگانے کی درخواست

پاکستان فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن نے ملک میں ادویات کی قلت کا بھی خدشہ ظاہر کردیا۔

پاکستان فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن نے ادویات اور خام مال پر لگنے والے ٹیکس کی مخالفت کر دی ۔ وہ کہتے ہیں سائی ایم ایف معاہدے کے تحت 17 فیصد ٹیکس کا بوجھ عوام پر پڑے گا تاہم ادویات کی قلت کا بھی خدشہ ہے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین آف پی پی ایم اے قاضی محمد منصور دلاور نے کہا کہ پاکستان فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن نے ادویات اورخام مال پر پیشگی لگنے والے 17 فیصد ٹیکس کی مخالفت کر تی ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ آئی ایم ایف معاہدے کے مطابق فارما خام مال پر ٹیکس لگانے سے دوا سازادارے بوجھ برداشت نہیں کر سکے گے ادویات بنانا مشکل اور قلت کا ابھی اندیشہ ہے جس کا خمیازہ عوام کوبھگتنا پڑے گا ۔

انہوں نے مزید کہا دوا کی قیمت کا تعین ڈریپ کرتی ہے ۔کاسٹ مینیوکچرنگ سے دوا کی قیمت میں اضافہ ہو گا ۔ پاکستان فارمو سوٹیکل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے حکومت سے فارما خام مال پر ٹیکس نہ بڑھانے کی درخواست کی ۔

Read Comments