Aaj Logo

شائع 08 دسمبر 2021 07:57pm

'خطرے سے نمٹنے کیلئے چوکنا رہنے کی ضرورت '

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورکمانڈرز کانفرنس میں کہا ہے کہ خطرے سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن انداز میں چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرزکانفرنس ہوئی ہے ، کانفرنس میں ملکی داخلی و خارجی سیکیورٹی صورت حال، علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کانفرنس میں سپہ سالار نے سرحدوں پر سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا،کانفرنس میں کہا گیا کہ خطرات سے نمٹنے کے لئے سرحدوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطرے سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن انداز میں چوکنا رہنے پر زور دیا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملکی داخلی و خارجی سیکیورٹی صورت حال، علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

کورکمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے سیالکوٹ واقعہ کی مذمت کی اور ملک سے دہشتگردی اور شدت پسندی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

فورم نے کہا کہ تشدد پسندانہ اور دہشت گردانہ عناصر کے لیے قطعی تحمل کا مظاہرہ نہیں کیاجائے گا ۔

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے سرحدوں پر سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ خطرات سے نمٹنے کے لئے سرحدوں کی کڑی نگرانی کی جائے ۔ افغانستان کی صورت حال میں بہتری کے لیے عالمی سطح پرکوششوں کی ضرورت ہے۔

آرمی چیف نے خطرے سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن انداز میں چوکنا رہنے پرزو دیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے شرکا نے کا افواج کی تربیتی اور پیشہ وارانہ امور پر اطمینان کا اظہارکیا اورکہا کہ ٹیکنالوجی پر منحصر مستقبل کی جنگوں کے لیے تیار رہنا از حد ضروری ہے ۔

Read Comments