Aaj Logo

شائع 01 جنوری 2022 08:16pm

سال دوہزار اکیس کے آخری ماہ میں بھی مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ

ادارہ شماریات نے دسمبر میں مہنگائی کے اعدادوشمارجاری کردیئے۔سال 2021 کا آخری ماہ بھی مہنگائی کے پہاڑ گراتا رہا،

مہنگائی کا پارہ 12.28فیصد ریکارڈ ہوا،دالیں، خوردنی تیل، پھل، دودھ سمیت متعدد اشیا مہنگی ہوئیں ۔

سال 2021 کے آخری ماہ میں مہنگائی کا پارہ 12.28فیصد ریکارڈ کیا گیا اور ایک ماہ میں دال مسور8.64اوردال ماش6.58فیصد مہنگے ہوئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق خوردنی تیل 6فیصد مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق چنا5.27،پھل4.81،چنے4.71اوردودھ2.83فیصدمہنگا ہوا۔

دستاویزکے مطابق جولائی تا دسمبر کے دوران مہنگائی کی شرح 9.81ریکارڈ کی گئی ، اور ایک ماہ میں ٹماٹر49.74،سبزیاں25.73،آلو19.76فیصدسستےہوئے۔

رپورٹ کے مطابق چکن18.34، چینی 9.22اور انڈے 3فیصد سستے ہوئے،اورمسالحہ جات 2.63فیصد سستے ہوئے۔

Read Comments