Aaj Logo

شائع 30 اکتوبر 2015 06:56am

امریکا کے فلوریڈا ائیرپورٹ پر طیارے میں آتشزدگی،15 مسافر زخمی

امریکا کے فلوریڈا ائیرپورٹ پر طیارے میں آگ لگ گئی۔ پندرہ مسافر زخمی ہوگئے۔ طیارے پر ایک سو ایک افراد سوار تھے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں ائیرپورٹ پر کھڑے طیارے میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی۔ جس سے پندرہ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جبکہ طیارے پر عملے کے ارکان سمیت ایک سو ایک افراد سوار تھے۔ طیارہ ونیزویلا جانے کیلئے رن وے پر کھڑا تھا کہ اچانک انجن میں آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی رضا کاروں نے ہنگامی راستوں سے تمام مسافروں کو طیارے سے باہر نکالا۔

Read Comments