Aaj Logo

شائع 23 ستمبر 2016 01:54pm

اڑی حملہ، پاکستان کیخلاف بھارتی میڈیا کا بھونڈا رویہ

نئی دہلی :بھارتی بے لگام میڈیا اخلاقیات کی تمام حدوں کوپارکرگیا۔اڑی سیکٹر میں بھارٹی میڈیا کا بھانڈہ پھوٹنے کے بعد پاکستان کیخلاف پراپیگنڈہ اور نفرت انگیز نشریات کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔بھارتی بے لگام میڈیا صحافتی اخلاقیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جانبداری کا مظاہرہ کررہا ہے۔

اسی اندھے پن میں میڈیا نے ہندو انتہا پسند جماعت راشٹریہ کرانتی دَل کے رہنما کی پریس کانفرنس براہ راست دکھاڈالی۔پریس کانفرنس میں بھارتی انتہا پسند رہنما نے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کا سر کاٹنے پر ایک کروڑ روپے کا نقد انعام دینے کا اعلان کرڈالا۔

کسی بھی سربراہ مملکت کیخلاف انتہا پسند جماعت کی پریس کانفرنس براہ راست دکھانا سراسر اخلاقیات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ کانفرنس پر دنیا بھر سے تنقید ہوئی تو مودی سرکار ہوش میں آئی اور میڈیا پر سنسر شپ لگا دی۔ اور اب  میڈیا کو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ فوج سے متعلق خبریں وزارت دفاع سے کلئیرنس کے بغیر نشر نہ کرے۔

ادھر بھارت کے ڈی جی ایم او اڑی حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بیان سے مکر گئے اور ملبہ میڈیا پر ڈال دیا۔

دوسری جانب بھارتی ہائی کورٹ نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے کشمیریوں کیخلاف چھرے والی بندوقوں کے استعمال کو درست قرار دیدیا۔

Read Comments