Aaj Logo

شائع 30 اکتوبر 2015 06:58am

پال ریان امریکی ایوان نمائندگان کے کم عمر اسپیکر منتخب

پال ریان امریکی ایوان نمائندگان کے کم عمر اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔ایوان نمائندگان کے دو سو چھتیس اراکین نے پال ریان کے حق میں ووٹ دیا ان کی مخالفت میں صرف چار ووٹ ڈالے گئے۔ پال ریان ایک سو پچاس سال کی تاریخ میں سب سے کم عمر اسپیکر ہیں۔ ان کی اس وقت عمر پینتالیس سال ہے اور وہ اٹھائیس سال کی عمر میں ایوان نمائندگان کے ممبر منتخب ہوئے تھے۔

Read Comments