معروف ٹینس اسٹارسیرینا ولیمزنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ریڈیٹ کے شریک بانی ایلیکس اوہینین سے منگنی کرلی۔
سیرینا کو شریک سفر کیا ملا، وہ تو شاعرہ ہی بن گئیں۔ریڈٹ پر اس خبر کا اعلان انہوں نے نظم کی صورت میں کیا۔
سرینا نے لکھا کہ ' روم میں جہاں کبھی ہمارے ستارے ملے تھے وہیں پورا دائرہ مکمل ہوگیا، جس میز پر کبھی اتفاق سے بیٹھےتھے آج وہاں ایک ساتھ اپنی خواہش سے بیٹھے۔'
اگرچہ سیرینا اور ایلیکس نے سوشل میڈیا پر اپنے تعلق کے بارے میں کبھی کچھ نہیں کہا تاہم گزشتہ ایک برس سے یہ افواہیں سرگرم تھیں کہ ان دونوں کے درمیان رومانس چل رہا ہے۔