Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

سیاہ فام امریکی شہری کے قتل کے بعد مظاہروں میں شدت،پرتشدد احتجاج

اپ ڈیٹ 02 جون 2020 09:35am
فائل فوٹو

واشنگٹن :سیاہ فام امریکی شہری کے قتل کے بعد مظاہروں میں شدت آگئی، واشنگٹن، ورجینیا سمیت کئی ریاستوں میں پُرتشدد احتجاج جاری ہے،جلاؤ گھیراؤ، لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کے متعدد واقعات پیش آئے۔

   سیاہ فام شہری کی ہلاکت پرامریکا   بھرمیں مظاہروں میں شدت آگئی، واشنگٹن، کیلیفورنیا، ٹینیسی، میزوری اوہایو   ، کولاراڈو،جارجیاسمیت متعدد ریاستوں کے    پچیس شہروں میں کرفیو نافذ ہےتاہم اس کے باوجود بھی مظاہرے تھمنے کانام نہیں لے رہے۔

   مظاہرین کی جانب سے جلاؤگھیراو، لوٹ ماراوراملاک کونقصان پہنچانے کاسلسلہ جاری ہے ،   مشتعل مظاہرین نےچرچ بھی نذر آتش کیا ۔

   مشتعل مظاہرین نے وائٹ ہاؤس کا گھیراؤکیا اس  دوران مظاہرین اورپولیس میں جھڑپیں بھی ہوئیں ،امریکی صدرکواہل خانہ سمیت بنکر منتقل کیا گیا ۔

   وائٹ ہاؤس کے مطابق صورتحال مزید کشیدہ ہوئی توامریکی صدر کو دیگر اہلخانہ سمیت ایمرجنسی   آپریشن سینٹرمنتقل کیا جاسکتا ہے۔

   صدرٹرمپ نے مظاہرین کو دھمکی دیتے ہوئےکہا کہ وائٹ ہاؤس میں داخلےکی کوشش کی تو انہیں   خونخوار کتوں اور جدید ہتھیاروں سےلیس اہلکاروں    کا سامنا کرنا ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div