Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

سدھوموسے والا کیس کا مرکزی کردار ستوندرسنگھ امریکا میں قتل

ستوندرسنگھ عرف گولڈی برار کینیڈا میں بیشنوئی گینگ کا سرغنہ تھا
شائع 01 مئ 2024 10:52pm

معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث گینگسٹر گولڈی برار کو امریکہ میں قتل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے گولڈی برابر کو ساتھی سمیت گھر کے باہرقتل کیا۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، زرائع کے مطاابق گولڈی برار کو جرائم پیشہ حریف ارش دلا اور لکبھیر نے قتل کروایا ہے.

سدھو موسے والے کے قتل کا ماسٹر مائنڈ امریکا سے گرفتار

سدھوموسے والا قتل کیس کے ملزمان کی جیل میں ہلاکت کا جشن پولیس کو مہنگا پڑا

واضح رہے گولڈی برابر کا اصل نام ستوندرجیت سنگھ ہے جو 2017 میں سٹوڈنٹ ویزے پر کینیڈا گیا تھا، اس کے بعد سے گولڈی برار کینیڈا ہی سے قتل اور اغوا برائے تاوان جیسے جرائم کی سرپرستی کرتا رہا ہے۔29 مئی 2022 کو بھارت کے معروف پنجابی گلوکار کو سدھوموسے والا قتل کیا گیا تھا کس کی زمے داری لارنس بیشنوئی گینگ نے لی۔