Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

سدھوموسے والا قتل کیس کے ملزمان کی جیل میں ہلاکت کا جشن پولیس کو مہنگا پڑا

جیل سپرنٹنڈنٹ اورایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سمیت 5 پولیس اہلکار گرفتار
شائع 06 مارچ 2023 02:46pm

بھارتی پنجاب کی جیل میں مقتول گلوکارسدھو موسے والا کے کیس کے 2 ملزمان کی قیدیوں کے ساتھ تصادم میں ہلاکت کا جشن منانے والوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔

جیل سپرنٹنڈنٹ اورایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو سوشل میڈیا پرجیل میں جش منانے کا کلپ وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے مطابق ویڈیو کلپ میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ جیل کے اندرسدھو موسے والا قتل کیس کے 2 ملزمان کی حریف گروہ کے ہاتھوں قتل پرجشن منایا جا رہا ہے۔

گزشتہ ہفتے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سدھوموسے والا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ملزمان پنجاب کی گونڈیوال سینٹرل جیل میں رکھے گئے تھے جہاں قیدیوں کے درمیان ہونے والی لڑائی اس قدرشدت اختیار کرگئی کہ سدھو کے قتل میں ملوث دونوں قیدی مارے گئے۔

جھگڑے میں تیزدھار آلات کااستعمال کیا گیا تھاجوقیدیوں نے خود ہی بنائے تھے۔ واقعے کے بعد قتل کرنے والے قیدیوں اور چند پولیس اہلکاروں نے جشن منایا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔وائرل کلپ میں حریف قیدی گروہ کے ارکان پاس پڑی ہوئی لاش کی جانب اشارہ کررہے ہیں ، اس دوران وہاں ڈیوٹی پرتعینات پولیس اہلکاربھی موجود ہیں۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد جیل کے 7 اعلیٰ عہدیداروں کومعطل کرتے ہوئے ان میں سے 5 کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹر) سکھچین سنگھ گل نے کہا کہ گونٖڈیوال جیل کے سپرنٹنڈنٹ اقبال سنگھ برار، وجے کمار اور جسپال سنگھ خیرا(سپرنٹنڈنٹس)، دو اے ایس آئی ہرچرن سنگھ اورجوگیندر سنگھ، ہیڈ کانسٹیبل سورندرسنگھ اور اے ایس پی (جیل) ہریش کمار کو ملی بھگت اورغفلت’ کے الزام میں معطل کردیا گیاہے۔

انہوں نے بتایا کہ برار،وجے کمار،خیرا، ہرچرن، جوگندراورہریش کمارکوگینگسٹرز سے متعلق وائرل ویڈیو کیس میں ملزم نامزد کیا گیا تھا اور انہیں گرفتار کرلیاگیا ہے۔

سدھو موسے والا کیس میں26 فروری کو قید ملزمان کو قتل کرنے کے الزام میں7 گینگسٹرز کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ابتدائی تفتیش

یہ تصادم دو گروہوں جگگو بھگوان پوریا اورلارنس بشنوئی گروپ کے درمیان ہوا، ایک منٹ دورانیہ کی یہ ویڈیومبینہ طور پرلارنس بشنوئی گینگ کے اراکین نے بنائی،یک قیدی نے خود کو سچن بھیوانی بتاتے ہوئےالزام لگایا کہ مقتول گینگسٹرزجگگو بھگوان پوریا کے ’پٹھو‘ تھے۔

پولیس کے مطابق تعزیرات ہند (آئی پی سی) کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 66، جیل کے ایکٹ کی دفعہ 52، دفعہ 506 اور 149 کے تحت جیل کے قیدیوں کیخلاف نیا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔جن میں منپریت سنگھ عرف بھاؤ، سچن بھیوانی عرف سچن چودھری، انکت لٹّی عرف انکت سرسا، کشش عرف کلدیپ، راجیندر عرف جوکر، ہردیپ سنگھ عرف ماما، بلدیو سنگھ عرف نکّو، دیپک عرف منڈی اور ملکیت سنگھ عرف کیٹا شامل تھے۔

واقعے کے بعد ملزمان کو ریاست کی مختلف جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لارنس بشنوئی کے ساتھی گولڈی برار نے موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کر رکھی ہے۔

پس منظر

کانگریس پارٹی کے رہنما اور انقلابی گیت گانے والے 29 سالہ سدھو موسے والا کو 29 مئی 2022 کوضلع مانسا کے گاؤں میں فائرنگ سے قتل کردیا گیا تھا۔

عدالت میں داخل کی گئی چارج شیٹ میں پولیس نے کہا کہ سدھو موسے والا قتل کیس کے ماسٹرمائنڈ گولڈی برار ہیں۔کینیڈا سے گروہ چلانے والے گولڈی نےمختلف گروہوں کے شوٹرز کا بندوبست کیا اورگاڑیوں، پیسے، ہتھیاروں اورانکی رہائش کا بندوبست کیا۔

sidhu moose wala