Aaj News

منگل, اکتوبر 15, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  

ثنا جاوید اور شعیب ملک نےہنی مون کی تصاویر شیئر کر دیں

دونوں بہت خوش اور مطمئن دکھائی دے رہے ہیں
شائع 17 مئ 2024 12:26pm

ثنا جاوید ایک انتہائی خوبصورت اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنے مشہور ٹیلی ویژن ڈراموں،”پیارے افضل“ ، ”زرا یاد کر“ اور خانی کے ذریعے کامیابی حاصل کی ہے۔

ان کے حالیہ ڈرامے ’سکون‘ کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔

ثنا جاوید نے 2024 کے آغاز میں شعیب ملک سے شادی کی تھی۔

یاد رہے کہ یہ ان دونوں کی دوسری شادی تھی۔

ان کی شادی کو عوامی سطح پر پسندیدگی کی نگاہ سے نہیں دیکھا گیا اورشادی کے بعد سےاس جوڑے کو اکثر عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تاہم دونوں مشہور شخصیات غیر ضروری عوامی تنقید کا جواب نہیں دیتی ہیں۔ کیونکہ وہ دونوں ایک ساتھ بہت خوش دکھائی دیتےہیں۔

حال ہی میں انہوں نے اپنے ہنی مون کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

وہ نیویارک سے خوبصورت تصاویر اور انسٹاگرام اسٹوریز اپ لوڈ کر رہے ہیں۔

دونوں نے کئی سولواور ایک ساتھ تصاویر شیئر کیں۔

Celebrities

entertainment

lifestyle