Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

سعودی عرب میں سیلابی صورتحال، پروازیں منسوخ، تعلیمی ادارے بند

محکمہ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر اور صحرائی وادیوں میں جانے سے منع کر دیا
شائع 01 مئ 2024 08:08pm

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں کاسلسلہ جاری ہے ۔ طوفانی بارشوں سے شہروں کی اہم شاہراہیں اور انڈر پاس پانی سے بھر گئے ہیں درجنوں گاڑیاں بھی پانی میں بہہ گئیں ہیں۔

سعودی دارالحکومت ریاض سمیت الخرج،القصیم،بریدہ،دمام و دیگر علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے بارش کا پانی کاروباری مراکز میں داخل ہوگیا ہے۔

سعودی عرب میں طوفانی بارش، سیلابی ریلوں میں گاڑیاں بہہ گئیں

دبئی میں سیلاب مصنوعی بارشوں کیلئے قدرت سے چھیڑ چھاڑ کا نتیجہ؟

شہروں کی اہم شاہراہیں اور انڈر پاس پانی سے بھر گئے ہیں موسلادھار بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے درجنوں گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں ہیں،جبکہ شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

شدید بارشوں کے سبب کئی پروازیں منسوخ جبکہ تعلیمی ادارے بھی بند رہے محکمہ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر اور صحرائی وادیوں میں جانے سے منع کر دیا۔

سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے دو روز تک موسم غیر یقینی رہے گا۔

Saudia Arabia

Rain