Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

دبئی میں سیلاب مصنوعی بارشوں کیلئے قدرت سے چھیڑ چھاڑ کا نتیجہ؟

بارش مصنوعی بارش برسانے کی کوششوں کا نتیجہ تھی یا نہیں ماہرین کے بیان میں تضاد
اپ ڈیٹ 17 اپريل 2024 10:54pm

متحدہ عرب امارات کے کئی شہروں میں گزشتہ روز موسلاھادر بارشوں نے تباہی مچا دی، 6 گھنٹوں سے زائد بارش کے دوران انٹرنیشیل ائیرپورٹ سمیت سڑکیں، مالز دیگر پبلک مقامات برساتی پانی سے متاثر ہوئے۔

تاہم اب غیر ملکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والی بارش مصنوعی بارش برسانے کی کوششوں کا نتیجہ تھی۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب بارشوں کے حوالے سے سائنس کا استعمال کیا گیا ہے، اس مصنوعی بارش کے پراجیکٹ کے حوالے سے متحدہ عرب امارات محکمہ موسمیات کے ادارے نیشنل سینٹر آف میٹیورولاجی کی جانب سے ناسا اور نیشنل سینٹر آف ایٹموسفیرک ریسرچ کے تعاون سے اس پراجیکٹ پر کام کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے نیشنل سینٹر آف میٹیورولاجی کے ماہرین کی جانب سے عرب میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کلاؤڈ سیڈنگ آپریشن کا استعمال کیا گیا ہے، ماہرین نے بتایا کہ جب بھی آسمان پر بادل ہوتے ہیں، ہم یہ کلاؤڈ سیڈنگ کا آپریشن انجام دیتے ہیں، گزشتہ 2 دن ہم نے اس حوالے سے 6 ٹرپس مکمل کیے ہیں۔

دوسری جانب نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل عمر الیزیدی نے زیر گردش قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں بارشوں کے لئے کسی قسم کی کوئی کلاؤڈ سیڈنگ نہیں کی گئی۔

این سی ایم کے ڈاکٹر احمد حبیب نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ انتہائی موسمی حالات کلاؤڈ سیڈنگ کا نتیجہ نہیں تھی، کلاؤڈ سیڈنگ آپریشن کے لیے کوئی پائلٹ نہیں بھیجا گیا

جبکہ ماہرین کی جانب سے کلاؤڈ سیڈنگ کے دوران متحدہ عر ب امارات کے درجہ حرارت میں کمی کا بھی بغور جائزہ لیا گیا، جس کے مطابق اس آپریشن کے بعد 10 ڈگری تک درجہ حرارت گر گیا۔

کلاؤڈ سیڈنگ کیا ہے؟

گزشتہ کئی سال سے متحدہ عرب امارات کی جانب سے خشک ماحول سے لڑنے کے لیے، ذراعت کو بڑھانے کے لیے اور پانی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

اس آپریشن میں ہوائی جہاز کے ذریعے بادلوں میں نمک کے فلیئرز اور دیگر ضروری مادے چھوڑے جاتے ہیں۔ تاہم اس سب میں اہم بات یہ ہے کہ اس آپریشن میں کامیاب ہونے کے لیے آسمان میں بارش والے بادلوں کا ہونا ضروری ہے، جس کے تحت نمک کے فلیئرز اپنا کام کر پاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سائنسدانوں کی جانب سے پانی کی طرف متوجہ ہونے والے سالٹ فلئیرز کو سالٹ کے نینو پارٹیکلز کے ساتھ چھوڑا جاتا ہے، جس کے بعد بادلوں میں بارش کی مقدار میں اضافہ ممکن ہو جاتا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کلاؤڈ سیڈنگ سے رین فال ریٹ میں سالانہ 10 سے 30 فیصد تک اضافہ ہو جاتا ہے۔ دوسری جانب برطانوی یونی ورسٹی کے میٹیورولاجسٹ ایڈورڈ گراہم کا کہنا ہے کہ کلاؤڈ سیڈنگ میں استعمال ہونے والا نمک ماحول کو نقصان نہیں پہنچاتا ہے۔

جبکہ متحدہ عرب امارات کے بعد سعودی عرب، ایران نے بھی اس منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے یہ پروگرام 90 کی دہائی میں شروع کیا گیا تھا، جبکہ اس حوالے سے ناسا اور نیشنل سینٹر آف ایٹموسفیرک ریسرچ کی خدمات حاصل کی گئیں۔

دوسری جانب وزیر کلائمٹ چینج برائے ماحولیات مریم ال ماہیری کہتی ہیں کہ بارشوں کے حوالے سے یہ ایک اہم قدم ہے، جس سے فوڈ اور پانی کی حفاظت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

متحدہ عرب امارات نے کچھ ماہ قبل پاکستان کوبھی مصنوعی بارش برسانے میں مدد دی تھی۔

Rain

dubai

سائنس

UAE HEAVY RAINS

UNEXPECTED RAINFALL

cloud seeding

clouds

NCM

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div