آج کا دن کیسا رہے گا؟ 29 اگست 2017
حمل(Arise)
آج اپنے موجودہ حالات کی وجہ سے آپ میں پایا جانے والا ذہنی الجھاؤ آپ کے لئے اپنے گھر اور کام کی جگہ پر صورتحال کو پیچیدہ بناسکتا ہے جس کے بعد آپ کو اپنے جذبات پر قابو رکھنا بے حد پیچیدہ ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ کسی بھی کام میں اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا ناممکن ہوسکے گا۔
ثور(Taurus)
آج آپ کے ستارے یہ کہہ رہے ہیں کہ آج آپ اپنے کسی سینیئر کے ساتھ پائی جانے والی غلط فہمیوں کی وجہ سے اپنا طے شدہ کاروباری دورے کو منسوخ کر سکتے ہیں۔ تاہم اس میں ذاتی مفادات کا تو حصول ہوسکتا ہے لیکن بعد میں صورتحال تبدیل ہونے سے آپ کے مفادات کا حصول ممکن نہ ہوسکے گا۔
جوزا (Gemini)
آج آپ کے ستاروں کی پوزیشن آپ کے مخالف ہے جس کی وجہ سے آپ کا ذہنی الجھاؤ بڑھے گا اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ کا کسی صحیح فیصلے پر پہنچنا بھی خاصا دشوار ہوسکے گا۔ خود کو کسی سفر کے لئے تیار رکھیں کیونکہ اب آپ کو ذاتی مفادات سے ہٹ کر گھریلو مفادات کی نگہبانی بھی کرنی ہوگی۔
سرطان (Cancer)
آج اپنے کسی دوست احباب کی جانب سے مالی پیشکش کو قبول کرکے خود کو ذہنی الجھاؤ سے آزاد کر سکیں گے جبکہ اپنے معمولات کو نبھانے میں دوسروں سے مشاروت کے علاوہ اپنے وجدان پر بھی بھروسہ کر سکیں گے اور اس کا فائدہ بھی فوری طور پر آپ کے سامنے آسکے گا۔
اسد (Leo)
آج آپ کو کسی بھی قسم کی جذباتی یا سنگین غلطی سے بچنے کے لئے خود کو نارمل رکھنا ہوگا اور پر سکون رہ کر اپنے معاملات کی انجام دہی کو یقینی بنانا ہوگا۔اس کے علاوہ آج آپ سارے دن کی تکلیف اور تھکاوٹ کے بعد شام کو اپنے پیاروں کے ساتھ بہترین وقت گزار سکیں گے۔
سنبلہ (Virgo)
آج آپ پہلے سے ہی جاری شدہ امور کو حل کرنے کی کوشش کریں اور کسی نئے معاملے میں خود کو الجھانے سے بچیں۔ اس کے علاوہ اپنے موجودہ حالات کی وجہ سے خود میں جوشیلے جذبات کو پیدا نہ ہونے دیں۔ اس صورتحال میں صرف ایک ہی حل ہے اور وہ ہے اپنے دوست احباب سے مشاورت کرنا۔
میزان (Libra)
آج آپ کے ستارے اس بات کی طرف توجہ دلا رہے ہیں کہ آج اپ خود کو سماجی طور پر متحرک کرکے ہی اپنے منفی جذبات پر قابو پاسکیں گے ورنہ یاد رکھیں آپ شدت جذبات میں اپنے پرانے باہمی تعلقات کا خاتمہ خود اپنے ہاتھ سے ہی کر بیٹھیں گے۔
عقرب (Scorpio)
آج آپ کسی ممکنہ سفر کی تیاری کرنے یا کسی کاروباری دورے کو حتمی شکل دینے سے گریز کریں۔ اس کے علاوہ اگر کسی بھی طور ممکن ہو تو خود کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت کے لئے دینا چاہیئے اور گھر کی تعمیر یا تزئین و آرائش میں ان کا ہاتھ بٹانا چاہیئے۔
قوس (Sagittarius)
آج اگر آپ اپنے اہداف حاصل کرنا چاہتے ہیں تو خود کو بہت زیادہ متحرک رکھنے کی ضرورت ہے۔ کسی بھی قسم کی محاذ آرائی پر مبنی سرگرمیوں سے اجتناب برتیں اور اپنے معمولات کو انجام دینے کی کوشش کریں۔ اس کے علاوہ اہم فیصلوں خاص کر اپنے کاروبار سے متعلقہ فیصلوں کو ملتوی کرنا ہوگا۔
جدی (Capricorn)
آج کسی قریبی دوست کی آمد کی اطلاع ملنے سے آپ کو بے حد خوشی ہوگی۔ اپنے حلقہ احباب میں شامل کسی ایسے فرد کی ذات کے بارے میں کوئی بات نہ کریں جسے آپ بہتر طور پر نہ جانتے ہوں۔ آپ کی باتیں ویسے تو دوسروں کے لئے فائدہ مند ہوں گی لیکن وہ انہیں اپنے لئے شرمندگی کا باعث سمجھیں گے۔
دلو (Aquarius)
آج آپ کے ستارے یہ کہہ رہے ہیں کہ آج کسی غیر منافع بخش کاروبار میں ملوث ہونے سے کچھ اس طرح کے اثرات ظاہر ہوسکتے ہیں کہ جس سے آپ کی راہ میں کوئی مالی دشواری پیدا ہوسکتی ہے۔ ایسے حالات میں آپ کو ایک بھی فرد اپنا دوست محسوس نہ ہوگا جبکہ ایسا لگے گا کہ آپ دشمنوں کے گرد گھر گئے ہوں۔
حوت (Pisces)
آج آپ اپنے تمام امور مکمل توجہ اور اطمینان سے انجام دینے کی کوشش کریں کیونکہ جب آپ تیزی اور جلد بازی کے جذبات کے تحت اپنے کئی معاملات کو حل کرنے کی جانب گامزن ہوں گے تو آپ کے راستے میں کئی قسم کی رکاوٹیں آسکتی ہیں۔ اور اگر ایسے موقع پر آپ نے شدت پسندی یا ضد سے کام لیا تو آپ کا مالی نقصان بھی ہوسکتا ہے۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔