مصنوعی مٹھاس آپ کی صحت کیلئے خطرہ

شائع 15 ستمبر 2017 03:15pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مصنوعی میٹھاس ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرات کو بڑھا سکتی ہے۔

سائنس دانوں کومعلوم ہوا کہ زیادہ  مقدار میں سوئٹنرز کا استعمال(جو ڈائٹ ڈرنکس، ناشتے کے سیریلزاور دیگر کھانوں میں استعمال ہوتے ہیں)جسم کے  چینی کے استعمال کا طریقہ کار بدل دیتا ہے۔

خون کے گلوکوز کی سطح میں زبردست اُونچ نیچ، جو ذیابیطس کا اہم فیچر ہے، انتہائی خطرناک ہوسکتی ہے۔

ایک صحت مند انسان کا جسم قدرتی طور پرکھانے کے بعدخون میں چینی کی جاذبیت کی شرح کو ہلکا کردیتا ہے۔

لیکن ماہرین نے دیکھا کہ وہ لوگ جنہوں نے مصنوعی مٹھاس دوہفتوں تک کثرت سے استعمال کی ان میں گلوکوز کی جاذبیت قابو کی کرنے کی صلاحیت میں واضح کمی ہوئی۔

سائنس دانوں نے خبردار کیا کہ  وقت کے ساتھ یہ چیز ٹائپ ٹو کی ذیابیطس تک بھی لے جاسکتی ہے۔

Daily mail بشکریہ