سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 12 ہزار 489 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 55 ہزار 327 روپے پر آ گیا۔
آل پاکستان صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 12 ہزار 489 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 55 ہزار 327 روپے مقرر ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 11 ہزار 240 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 89 ہزار 772 روپے تک آ گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 124 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 328 ڈالر پر آ گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتیں نیچے آئی ہیں، جس سے خریداروں کو کچھ ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
















