بنا نیند کی دوا کے چند سیکنڈ میں سونے کا آسان طریقہ
اگر آپ بے چینی اور ذہنی دباؤ کا شکار رہتے ہیں تو اس کی وجہ نیند کی کمی یانیند کی زیادتی ہوسکتی ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے سائنسدانوں نے '8-7-4' نامی ایک کارآمد طریقہ بتا یہا ہے جو آپ فوراً آپ کے اعصاب کو پرسکون کر کے نیند کی وادیوں میں پہنچا دیتا ہے۔
یہ کس طرح کام کرتا ہے؟
٭ ناک سے پرسکون انداز میں چار سیکنڈ تک سانس اندر لیں۔
٭ سات سیکنڈ تک سانس کو روکیں۔
٭ اس کے بعد آہستہ آہستہ آٹھ سیکنڈ تک منہ کے زریعے سانس چھوڑیں۔
جب انسان بے چین یا دباؤ کا شکار ہوتا ہے تو اس کے خون میں ایڈرینالین کا لیول بڑھ جاتا ہے، سانسیں متزلزل ہوجاتی ہیں۔ سانس لینے کی یہ ایکسر سائز دل کی دھڑکن کو قابو کرتی ہے۔ اور دماغ کو ٹھنڈا کرتی ہے۔
سانس کے اس عمل کو ہارورڈ کے میڈیکل ڈاکٹر اینڈریو ویل نے ثابت کیا ہے۔
اگر آپ بہترین نتائج چاہتے ہیں تو اس کیلئے ایک مکسچر بنا کر پی لیں جو قدرتی اجزاء سے بنتا ہے۔
مکسچر کو بنانے کیلئے ایک چوتھائی چمچ شہد، ٹیبل اسپون کا آٹھویں حصے پر مشتمل سمندری نمک اور ایک کھانے کا چمچ ناریل کا تیل مکس کر کے پی لیں۔
یہ مکسچر نیند کی پریشانیوں کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے بلکہ اس سے صحت پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
بشکریہ برائٹ سائیڈ


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔